توبہ و استغفار
اللہ سبحانہ و تعالیٰ
ہم سب کو ’’ توبہ و استغفار ‘‘ کرنے کی توفیق اور
اسکی برکت نصیب فرمائے۔ آمین۔
ہمارے غفورالرحیم رب نے
بنی نو انسان کو سب سے پہلے جو عبادت کرنی سکھائی وہ ’’ توبہ و استغفار ‘‘ ہے
جب شیطان مردودنے حضرت
آدم اور حوا علیہم السلام کو جنت میں بہکا نے میں کامیاب ہوگیا اور جب حضرت
آدم اور حوا علیہم السلام پشیماں ہوئے تو سبحانہ و تعالیٰ نے اپنی رحمتِ خاص
سے انہیں سب سے پہلے یہی ’’ توبہ واستغفار ‘‘ کرنا سکھایا جیسا کہ قرآن میں ہے:
فَتَلَقَّىٰ آدَمُ مِن رَّبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ
عَلَيْهِ ۚ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ﴿٣٧﴾ سورة
البقرة
ترجمہ: پھر آدم (علیہ السلام) نے اپنے رب سے (عاجزی اور معافی کے) چند کلمات
سیکھ لئے پس اللہ نے ان کی توبہ قبول فرما لی، بیشک وہی بہت توبہ قبول کرنے والا
مہربان ہے۔
پس بنی نو انسان نے سب
سے پہلے جو عبادت کی وہ ’’ توبہ و استغفار ‘‘ ہی
تھی :
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ
لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ (٢٣) سورة
الأعراف
ترجمہ: دونوں ( آدم اورحوا) نے کہا اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنے نفس پر ظلم کیا
ہے اب اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو واقعی ہم نقصان پانے
والوں میں سے ہوجائیں گے۔
ان الفاظ میں اپنی غلطی
کا اعتراف ہے‘ اللہ کی طرف توجہ ہے‘ اس کے سامنے عجز و نیاز اور تذلل کا اظہار ہے اور
مشکل گھڑی میں اللہ کی طرف محتاجی کا اقرار ہے۔ آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے جس
شخص کو یہ راز سمجھ میں آ گیا ‘ اس کی دنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت بھی۔
تو آئيےاستغفار کریں:۔
استغفراللہ لی و لکم و لسائرالمومنین و المومنات الاحیاء منکم و الاموات

No comments:
Post a Comment